بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا۔لوڈشیڈنگ جاری

May 22, 2022 | 12:27:PM
بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا۔لوڈشیڈنگ جاری
کیپشن: لوڈشیڈنگ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا۔ شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے تک جاری ہے جبکہ ساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی۔

 پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 349 میگاواٹ، مجموعی پیداوار 20 ہزار 700 میگاواٹ اوربجلی کی کل طلب 26 ہزار 49 میگاواٹ ہے جس کے باعث طلب اور رسد میں 5 ہزار میگاواٹ سے زائد کا فرق ہے، پانی سے 5 ہزار 606 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار206 میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 785 میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس سے 677 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے۔