(24نیوز)پنجاب اسمبلی کا غیر معمولی نوعیت کا اجلاس آج ہے ، اجلاس کیلئے اسمبلی کے اطراف سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پنجاب اسمبلی کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسمبلی ملازمین کو بھی اسمبلی میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا،پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کر دیئے گئے اور اسمبلی کے دروازوں کے سامنے خار دار تاریں لگا دی گئیں۔
پنجاب پولیس نے مال روڈ کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور ایوان وزیراعلیٰ اور ایوان اقبال سے پنجاب اسمبلی کی طرف جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ مال روڈ کی طرف سے اسمبلی کی جانب جانے والے راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دیکھتے ہیں کون روکتا ہے؟ پرویز الہٰی نے ارکان اسمبلی کو ہدایت جاری کردی
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل ہیں،مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک انصاف اور اتحادی جماعت ق لیگ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی۔