پاکستان چھوڑ کر نہیں جاؤں گا اگر۔ عامر لیاقت کی ایک اور ناقابل یقین ویڈیو  وائرل

May 22, 2022 | 13:22:PM

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف  کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی پاکستان چھوڑنے سے قبل ایک نئی ناقابل یقین ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت گزشتہ کئی دنوں سے تنقید کی زد میں ہیں،سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو  کے بعد  قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں ہیں کہ عامر لیاقت ایک بار پھر  دانیہ کو واپس اپنانا چاہتے ہیں اور ویڈیو کے ذریعے دانیہ تک اپنا پیغام پہنچا رہے ہیں کہ اگر وہ واپس لوٹ آئے تو پاکستان چھوڑ کر نہیں جائیں گے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا دل بہت دکھ رہا ہے۔

  اس ویڈیو میں عامر لیاقت کو کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے  کہ’میں اب یہاں نہیں رکوں گا، تھوڑا ٹائم مجھے لگے گا کیونکہ میں نے اپنے بچوں کے لئے بینک بیلنس چھوڑ کرجانا ہے، گھر اور گاڑی کا سودا کرنا ہے‘۔تاہم اس ویڈیو میں وہ کہتے ہیں کہ ’’اگر دانیہ واپس آتی تو نہیں جاتا لیکن میں اب پاکستان سے جارہا ہوں‘‘۔

یہ بھی پڑھیںشادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے پہلی شادی بشریٰ اقبال سے کی تھی جن سے اُن کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

مزیدخبریں