(ویب ڈیسک) قتل کے ماسٹر مائنڈ سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گجرات میں اسپین سے آئی 2 بہنوں کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے ماسٹر مائنڈ سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم شہریار، لڑکیوں کا چچا حنیف بھی شامل ہے، دیگر ملزمان قاصد، عتیق، حسن اور اسفندیار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او گجرات عطاء الرحمان نے بھی دو بہنوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزمان نے 2 روز قبل دو بہنوں کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے 48گھنٹوں میں چچا اور سگے بھائی سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق دونوں بہنیں 19 مئی کو اسپین سے پاکستان آئیں اور 20 مئی کو انہیں قتل کر دیا گیا، دونوں بہنیں اپنے شوہروں سے طلاق لیکر اسپین میں پسند کی شادی کرنا چاہتی تھیں، دونوں کا ایک سال قبل نکاح ہوا تھا مگر وہ اپنے شوہروں کو اسپین لے جانے پر رضا مند نہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی عمران خان پر کڑی تنقید