پنجاب میں گورنر کی تعیناتی کا معاملہ ۔شہبازشریف نے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب کے معاملہ پروزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلیغ الرحمان ہی گورنر پنجاب ہوں گے اور اس سلسلے میں انہوں نےصدر مملکت عارف علوی کو جوابی خط بھی لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے وزیراعظم کو اپنی تجویز پر نظر ثانی کرنے کا کہا تھا۔صدر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ آئین کے مطابق ’صدر کی خوشنودی تک گورنر کو نہیں ہٹایا جا سکتا‘ لہذا موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ عمر سرفراز گورنر پنجاب کے عہدے پر برقرار رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کی تیاریاں شروع۔الیکشن کمیشن کا بڑا حکم آ گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صدر مملکت کو جوابی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ شیخ بلیغ الرحمان ہی گورنر پنجاب ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 دن میں صدر کا جواب نہ آنے پر شیخ بلیغ الرحمان گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔