ن لیگ کا  پرویز الٰہی کیخلاف آج ہی دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا اعلان 

May 22, 2022 | 15:48:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں چیئرمین آف پینل وسیم خان بادوزئی نے تحریک عدم اعتماد کے محرک سمیع اللہ چوہدری کے موجود نہ ہونے پر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک نمٹا دی تھی۔
 بعد ازاں ن لیگ کے ارکان نے لابی میں آئندہ کی حکمت طے کرنے کیلئے اجلاس طلب کیا جس میں عظمیٰ بخاری نے لیگی ارکان سے شکوہ کیا کہ وہ بروقت ایوان میں کیوں نہ پہنچے تاہم مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعمتاد جمع کرانے کا اعلان کیا ہے اور اس معاملے پر مشاورت کے لیے لیگی ارکان اسمبلی ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف آج ہی دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائیں گے۔

 خیال رہے کہ آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں  سپیکر اسمبلی کیخلاف  تحریک عدم اعتماد ایجنڈے پر ہونے کے باوجود پیش نہ کی جاسکی جس کی وجہ سے غیر فعال ہوگئی ، پنجاب اسمبلی کااجلاس چند منٹ جاری رہنے کے بعد 6 جون تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ سپیکر پرویز الہی نے سیاسی چال  چلی اور اپنے خلاف تکنیکی طور پر تحریک عدم اعتماد ناکام قرار دلوادی ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گورنر کی تعیناتی کا معاملہ ۔شہبازشریف نے بڑا قدم اٹھا لیا

 
 

مزیدخبریں