عمران خان کے لانگ مارچ کی کچھ اہمیت نہیں ، مولانافضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جے یو آئی (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کی کچھ اہمیت نہیں ، جو ہم نے لانگ مارچ کئے کسی کا باپ بھی اس کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتا ۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے قبائلی جرگے اورتاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بے گھر ہونے والے قبائلیوں کو چھت کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی،قبائلی عوام کی ترقی کیلئے مزید اقدامات ضروری ہیں،جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے سب کو کردار اد ا کرنا ہوگا،مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جو ہم نے لانگ مارچ کئے کسی کا باپ بھی اس کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتا ۔یہ اسلام آباد میں مکھیاں مارنے کیلئے آرہے ہیں ۔عالمی قوتیں چاہتیں ہیں ہم تقسیم درتقسیم ہو جائیں،عوام کی منشا کے مطابق فیصلے کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا پرویز الٰہی کیخلاف آج ہی دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا اعلان