ڈی سیٹ ہونیوالے منحرف ارکان کو ایک اور بڑا دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈی سیٹ ہونیوالے ارکان کانام اسمبلی لسٹ سے خارج کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ڈی سیٹ ہونیوالے منحرف ارکان کا نام اور تصاویر پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ سے ہٹا دی گئیں جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 158رہ گئی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے پچیس ارکان کو ڈی سیٹ کردیا تھا ،چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے میں کہا کہ منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا پرویز الٰہی کیخلاف آج ہی دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا اعلان