ن لیگ کے منحرف رکن اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا

May 22, 2022 | 17:05:PM

(ویب ڈیسک)ن لیگ خانیوالے سے پنجاب اسمبلی کے منحرف رکن فیصل خان نیا زی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل خان نیازی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو پیش کردیا ۔فیصل خان نیازی ن لیگ کے ٹکٹ پر پی پی 209سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔پرویز الٰہی کا اس حوالے سے کہناتھا کہ ن لیگ کا پہلا استعفیٰ آگیا مزید ارکان بھی مستعفی ہوں گے ۔اس حوالے سے منحرف رکن فیصل خان نے کہا کہ خوشی اور ہوش و حواس سے استعفیٰ دیا ہے ، ن لیگ کی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں میں نے بہت پہلے ہی راستے جداکر لئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی سیٹ ہونیوالے منحرف ارکان کو ایک اور بڑا دھچکا

مزیدخبریں