موجودہ ملکی حالات کا ذمہ دار عمران نیازی ہے ، شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کا ذمہ دار عمران نیازی ہے،عمران خان ملک میں ترقیاتی کاموں کی بجائے مخالفین کوجیلوں میں ڈالنے میں مصروف رہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ہماراایک مہینہ نہیں ہوالیکن ہم نے آٹااورچینی کوسستاکیا،عمران خان کو گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں آتا ،ان کا کہناتھا کہ کڈنی اینڈلیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ سے متعلق اہم فیصلے کرلیے گئے،اس منصوبے میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی،یہاں 50فیصدمریضوں کاعلاج مفت ہوگا،ماضی میں اسپتال کوبے پناہ نقصان پہنچایاگیا،ایک سال میں نرسنگ یونیورسٹی کومکمل کیاجائےگا،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑنوکریوں اور 50لاکھ گھروں کے جھوٹے وعدے کیے ۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا