تحریک انصاف کا لانگ مارچ کا اعلان ، وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کا سخت رد عمل

May 22, 2022 | 20:22:PM
حمزہ شہباز ، رد عمل
کیپشن: حمزہ شہباز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے کہا کہ لانگ مارچ کا اعلان پاکستان کیخلاف”عمرانی سازش“ہے،عمران خان اوران کے حواری پاکستان اور پاکستانی عوام کے خیرخواہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہاکہ یہ وقت لانگ مارچ کا نہیں ، ملکر ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کا ہے ،سیاست میں منفی رویے ملک کے استحکام کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ قومی مفاد ات کیخلاف مصروف عمل کرداروں کو اتحاد کی قوت سے روکنا ہوگا۔پارلیمنٹ کی موجودگی میں فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے،قوم کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ ، حکومت کی کیا حکمت عملی ہوگی؟؟وزیراطلاعات نے بتادیا