ن لیگ نے پرویز الٰہی کو ایک اور سرپرائز دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ہونے والے ہنگامہ خیز اجلاس میں چیئرمین آف پینل وسیم خان بادوزئی نے چوھرری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک نمٹا دی تھی۔جس پر مسلم لیگ ن نے دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔بعد ازاں مسلم لیگ ن کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ۔تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی جس پر خلیل طاہر سندھو، میاں روف، سمیع اللہ خان اور مرزا جاوید کے دستخط ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے بھی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئےپلان بنالیا