(24نیوز)حکومت نے بھی لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی بنالی،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے عزائم معلوم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران خان کے لانگ مارچ پلان تیارکرلیا ہے جو ابھی خفیہ ہے، عمران خان کو اسلام آباد آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ جلد کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے سربراہ کاروائی کا فیصلہ دیں گے،عمران خان بدبخت انسان قوم کو گمراہ کرنا چاہتا ہے، عمران خان کے عزائم کلئیر ہیں تو ہمارے عزم بھی کلئیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا لانگ مارچ کا اعلان ، وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کا سخت رد عمل
حکومت نے بھی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئےپلان بنالیا
May 22, 2022 | 21:39:PM