فیصل آباد میں پیسے دینے سے انکار پر بھائی نے بہن کو مار ڈالا 

May 22, 2023 | 08:55:AM

(ویب ڈیسک) کاغذ کے ٹکڑوں کیلئے خون سفید ہوگئے، پیسے دینے سے انکار پر بھائی نے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

   پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 272 ر ب میں پیش آیا، ملزم اپنی بہن سے پیسوں کا مطالبہ کر رہا تھا، پیسے نہ ملنے پر اسے فائرنگ کرکے بے رحمی سے مار ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، تھانہ بھارہ کہو میں7 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

ملزم آصف فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مقتولہ کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں