فیکٹریز کو زیرو ریٹڈ پالیسی پر گیس بل بھیجنے کا فیصلہ چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ سوئی گیس کا فیکٹریز کو زیرو ریٹڈ پالیسی کے تحت گیس بل بھیجنے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا، ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیا۔
مزید براں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر محکمہ سوئی گیس پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ، خریداروں کو جھٹکا لگ گیا
اس حوالے سے جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ غیر ضروری درخواستیں عدالتی وقت کا ضیاع ہیں۔
درخواستگزار محکمہ سوئی گیس کی جانب سےعمعان اسحاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کے منع کرنے کے باوجود وکیل بار بار کیس کا دفاع کرتے رہے۔