(24نیوز)پی ڈی ایم اے نے بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظرالرٹ جاری کردیا،آندھی اور جھکڑ کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزورعمارات کو نقصان کا خطرہ ہے،پی ڈی ایم اے نے کسانوں کو موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات ترتیب دینے کا مشورہ دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 26 مئی کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں بارش کی توقع ہے، مری، راولپنڈی، چکوال، سرگودھا میں بادل برسیں گے، میانوالی،خوشاب، بھکر،فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،منڈی بہاوٗالدین میں بھی بارش کی توقع ہے،شیخوپورہ،ننکانہ، گوجرانوالہ، لاہور،سیالکوٹ، ناروال، قصور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پاکپتن،اوکاڑہ، ساہیوال،رحیم یارخان،ڈی جی خان، راجن پور، ملتان اور بہاولنگر میں بھی بارش متوقع ہے۔
مغربی ہوائیں آج ملک کے بالائی و مغربی علاقوں میں داخل ہونگی،رپورٹ کے مطابق آج شام یا رات سے 24 مئی کے دوران بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ،ژوب، بارکھان ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، چمن ، پشین ، نوشکی، نصیر آباد ، سبی، قلات ، پنجگور اور خضدار میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے علاقوں سکھر، دادؤ ،جیک آباد ، لاڑکانہ میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،23 مئی شام یا رات سے 26 مئی کے دوران سرگودھا ، میانوالی ، بھکر، خوشاب ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرانولہ سیالکوٹ ، نارووال میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت،عدالت سے بڑی خبر آ گئی
اس کے علاوہ لاہور ، قصور ، پاکپتن ، اوکاڑہ ، ساہیوال ، رحیم یار خان ، راجن پور ، ملتان اور بہاولنگر میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔