بھارتی سازش ناکام،سعودی عرب اور مصر نے بھی مقبوضہ کشمیر آنے سے انکار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کا متنازع اجلاس منعقد کرکے قبضے کو قانونی قرار دلوانے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی۔
چین اور ترکیہ کے بعد سعودی عرب اور مصر نے بھی سری نگر آنے سے انکار کردیا۔
ضرور پڑھیں :جب جنرل صاحب سب جانتے ہیں تو تردید کا فائدہ؟
بھارت کے ٹورازم سیکرٹری اروند سنگھ نے دہلی میں میڈیا کو گزشتہ روز بتایا کہ جی ٹوئنٹی ممالک میں سے چین، ترکیہ اور سعودی عرب نے ابھی تک اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر مدعو کیے گئے مصر نے بھی شرکت کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ سری نگر میں آج سے جی 20 ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس کے خلاف آج کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مکمل ہڑتال ہوگی۔