دس کروڑ تاوان کیلئے بچے کے اغوا کا معاملہ، سماعت 6 جون تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین) بحریہ ٹاؤن لاہور سے دس کروڑ روپے تاوان کیلیے عریض نامی بچے کا اغوا کا معاملہ, سوتیلی نانی سمیت تین ملزمان کو جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی جبکہ پراسیکیوشن کے گواہان پیش نہیں ہوئے، عدالت نےگواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید 6 جون تک سماعت ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ملزمان پر پانچ سالہ بچے عریض کو بحریہ ٹاؤن سے تاوان کیلیے اغواء کرنے کا الزام ہے، ملزم محمد اکرم عرف بٹ ,سجاد حسین اور بچے کی سوتیلی نانی مہوش بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری
خیال رہے کہ تھانہ سندر پولیس نے بچے کی سوتیلی نانی مہوش سمیت دیگر ملزمان کیخلاف چالان جمع کرا رکھا ہے۔ ملزمان پر بچے کو اغوا کرکے 10 کروڑ تاوان کے مطالبے کا الزام ہے۔