کندھ کوٹ: سات سالہ ہندو  بچے سمرت کمار کی بازیابی کیلئے شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

May 22, 2023 | 11:09:AM
کندھ کوٹ: سات سالہ ہندو  بچے سمرت کمار کی بازیابی کیلئے شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلیم میرانی) صوبہ سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں کیخلاف تاجر وں کی جانب سے شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

خیال رہے کہ کندھ کوٹ سے ہی گزشتہ روز سات سال ہندو بچہ سمرت کمار کو اغواء کرلیا گیا تھا جس کی بازیابی کیلئے شہر بھر میں ہڑتال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان، شدت پسندوں نے لڑکیوں کے دو سکول تباہ کردیے

اس حوالے سے تاجر برادری کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں پولیس امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں بری طرح ناکام ہے۔

آج کندھ کوٹ میں غلہ منڈی، شجرہ چوک، مین بازار اور صرافہ بازار سمیت تمام کاروباری مراکز بند ہیں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان بحال ہونے تک شٹر ڈاؤن ہڑتال رہے گی۔