زلزلے کے جھٹکے،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،خوف و ہراس پھیل گیا،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھے،اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،ضلع سوات، لوئر دیر، چترال، صوابی اور ملاکنڈ سمیت مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ہواؤں کی انٹری،بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 91 کلومیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: طیارہ گر گیا