(24نیوز)پاکستانی روپیہ مزید کمزور،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان ,اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر تاریخ میں پہلی بار 306 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا,اوپن مارکیٹ میں ڈالر 301 روپے سے بڑھ کر 306 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،اوپن ایکسچینج میں ڈالر 303 روپے میں خریدا گیا اور 306 روپے میں فروخت ہوا۔
دوسری جانب امریکی جریدے بلوم برگ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائے گا،جریدے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں، پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے،معاملہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مزید بگڑ گیا ہے، سیاسی خلفشار قرض معاہدے پر پیشرفت میں رکاوٹ کی وجہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ہواؤں کی انٹری،بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی