(عثمان خان) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے جس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ کرے گا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹسسز بھی جاری کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر گورنر سمیت فریقین کو نوٹس
الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو جاری شوکاز نوٹس کی سماعت بھی کل کرے گا، جس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔
تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس غیرقانونی فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد جاری کیا گیا تھا۔