آئی جی آفس کےافسران کے فیول کوٹہ میں بڑااضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) فیلڈافسران کوپٹرولنگ کیلئےفیول ملےنہ ملے،آئی جی آفس کےافسران کیلئےبڑااضافہ ہو گیا، افسران کےماہانہ پٹرول کی مدمیں 20 ہزار سے68ہزارروپےکااضافہ ہوا ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی رینک کے افسران کا 350 سے 500 لٹر پٹرول کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جیز رینک کا افسران کا 2سولٹرسےبڑھاکر4سولٹرپٹرول کردیاگیا، اےآئی جیزرینک کے افسران کا 175سےبڑھا کر 300 لٹر کردیا گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹرکوماہانہ پٹرول 125 لٹر سے بڑھا کر 200 لٹر کر دیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائشگاہ کے اطراف سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
حکام کا مزید کہنا ہے کہ سابق آئی جی پنجاب نےفیول بچت کی پالیسی کےمدنظرپٹرول کی لمٹ کم کی تھی،بڑےافسران کےپاس2 یا اس سے زائد گاڑیاں بھی ہیں، پٹرول کی لمٹ بڑھانےکی تجویزڈی آئی جی ٹیلی نے ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کی، آئی جی پنجاب کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈنےتجویززیربحث آتے ہی منظورکر لی۔