وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیرِ اعلی بلوچستان عبدالقدوس بازنجو نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،ایک اور رہنما نے ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
وزیراعظم اپنے دورے میں بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق تمام امور کا بھرپور جائزہ لیں گے اور ان سے نمٹنے کیلئے مؤثر حکمت عملی بھی اپنائیں گے۔
موجودہ ملکی صورت حال میں وزیر اعظم کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس دورے کے دوران وزیر اعظم اہم ملاقاتیں کریں گے۔