ڈاکٹریاسمین راشد تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس ،انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے ،تفتیشی افسر کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،کمرہ عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈکل رپورٹ پیش کی گی ۔ تفشیش افسرنے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ،سروسز ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا بلڈ پریشر اب نارمل ہے ۔
ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،ایک اور رہنما نے ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اویس احمد نےڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دلائل دئیے،وکیل نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے، ڈاکٹر یاسمین راشد بیمار ہیں ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔