عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو گرفتاری سے بچنے کی ہدایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رومیل الیاس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تمام پارٹی رہنماؤں کو گرفتاری سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان سے بیرون ملک مقیم رہنماؤں نے رابطہ کیا ہے جنہیں عمران خان نے پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
مخدوم طارق، زلفی بخاری اور شہبازگل سمیت دیگر رہنماؤں کو 2 ہفتے تک ملک واپس نہ آنےکی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی نظربندی کالعدم قرار،رہائی کاحکم
ذرائع کے مطابق عمران خان نےکہا ہےکہ جب تک پارٹی معاملات ٹھیک نہیں ہوتے آپ وطن واپس نہ آئیں، پاکستان واپس آنے کی صورت میں آپ کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی مخدوم طارق کا کہنا ہے کہ قیادت کی جانب سےحکم ملتے ہی تمام رہنما وطن واپس آئیں گے۔