(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی طرح سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1972 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 237300 روپے ہو گئی ہے۔
ادھر دس گرام سونے کی قیمت 1714 روپے اضافے کے ساتھ203446 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری وجاہت حسین کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ