عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج ,توڑ پھوڑ کرنے والے مظاہرین کیلئے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مظاہرین کے مقدمات سے دہشت گردی ہٹانے کی دفعات ہٹانے کا فیصلہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پرامن احتجاج کے مقامات سے دہشت گردی دفعات ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
پولیس کے مطابق پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات سے دہشت گردی دفعات قانونی عمل کے بعد ختم کردی جائیں گی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور بلوے کرنے پر اڑتیس مقدمات درج ہوئے , 80 فیصد مقدمات میں عمران خان نامزد ملزم ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق کا جائزہ لیکر دفعات ختم کی جائیں گی ۔