روس کیساتھ سمندری راستے سے براہ راست کارگو سروس کاآغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کی سمندری تجارت میں بڑا انقلاب آ گیا،ملکی تاریخ میں پہلی بار روس کے ساتھ سمندری راستے سے براہ راست کارگو سروس کا آغازہو گیا،سی ای او پاک شاہین عبداللہ فرخ کا کہناہے کہ روس کی بندر گاہ سینٹ پیٹرز برگ سے پہلا روسی کارگو جہاز براہ راست 25 مئی کو کراچی پورٹ پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے برآمدات کنندگان کیلئے روس سے سمندری تجارت کی بڑی سہولت کا آغاز ہو گیا،براہ راست سمندری سروس شروع ہونے سے روس سے کارگو صرف 18 دن میں پاکستان کی بندر گاہ پہنچ جائے گا،پہلے روس سے آنے والے جہاز کو ایک مہینہ لگتا تھا اب 18 دن میں پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کا پہلا روز، ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
سی ای او عبداللہ فرخ نے کہاکہ دوسرا جہاز 29 مئی کو پاکستان کراچی پورٹ پہنچے گا،پاکستان روس کو 150 ملین کی ایکسپورٹ جبکہ 300 ملین کی امپورٹ کرتا ہے،پاکستان سے روس کو تجارت 2.50 ارب ڈالر تک بڑھنے کی گنجائش ہے،پاکستان روس کے ساتھ سمندری خوراک اور دیگر سیکٹر میں بھی تجارت بڑھا سکتا ہے،خطے میں ٹرانس شپمنٹ تجارت کے تحت اس سروس سے پاکستان کو زرمبادلہ کا فائدہ ہوسکتا ہے۔
ابتدائی طور پر مہینے میں ایک اور بعد میں ماہانہ 3 جہاز براہ راست روس سے پاکستان آئیں گے،روس کے ساتھ تجارت بڑھنے سے مزید تجارتی کمپنیاں بھی پاکستان آئیں گی،روس سے سمندری تجارت سے خطے کے ممالک بھارت چین اور افریقی ممالک کا ٹرانس شپمنٹ کے تحت کارگو آرہا ہے،مستقبل میں چین سمیت دیگر ممالک کیلئے بھی ٹرانسشپمنٹ کا اضافہ ہوگا۔
سروس کے آغاز پر جہاز کا فریٹ زیادہ ہوگا جب تجارت بڑھے گی تو نرخ کم ہوگا ،روس سے براہ راست سمندری تجارت سے ڈالر کے علاوہ ادائیگی یوآن سمیت دیگر کرنسی میں بھی کی جاسکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی تنصیبات،شہدا کی یادگاروں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، آرمی چیف کا 25 مئی کو ”یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان “ منانے کا اعلان