عمران خان نے جنرل عاصم منیر کو بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی بشریٰ بی بی کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ہٹایا، وزیراعظم

May 22, 2023 | 19:33:PM

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آرمی چیف نے بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی ان کی اہلیہ کی کرپشن کے حوالے سے بتایا، عمران نیازی نے اسی وجہ سے ان کاتبادلہ کردیاتھا،یہ بات میں بلاخوف تردیدکہتاہوں یہ میرے علم میں ہے۔
سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ عمران نیازی نے کل کے ٹویٹ میں پھرقوم کے سامنے جھوٹ بولا،یہ بات میں بلا خوف کہہ رہا ہوں کیوں کہ میرے علم میں ہے، ان کاکہناتھا کہ نیب کے وارنٹس کابخدامجھے بھی علم نہیں تھا،60ارب روپے کوئی معمولی بات نہیں،یہ پیسہ قومی خزانہ میں آنا چاہے تھا جو نہیں آیا،زور بازو کابینہ میں فیصلہ لیا گیا تھا،60 ارب روپے کی کرپشن کہاں لے جائیں گے؟
وزیراعظم نے کہاکہ مکہ مکرمہ کے ماڈل کھڑی کی جعلی رسید دیکر اسے کوڑیوں کے بھاؤ بیچ دی،اس بڑا سنگین کیا مذاق ہو سکتا ہے؟ان کاکہناتھا کہ9 مئی کو جو گرفتاری پر جو تباہی ہوئی وہ سب نے دیکھا ،عمران نیازی ہمارے کیسز پر خود ہدایات دیتے تھے،ہماری پیشیوں پر کوئی ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا تھا۔
وزیراعظم نے کہاکہ عمران نے جعلی خط لہراکرپاک امریکاتعلقات کے پرخچے اڑادئیے،عمران خان دور میں چین کیخلاف پروپیگنڈا کیاگیا،چین کوسلام پیش کرتاہوں اس نے جی 20اجلاس میں جانے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھٰیں: وزارت حج وعمرہ نے حج سیزن 1444 کا لوگو جاری کردیا

مزیدخبریں