عمران خان کو گرفتاری کا خدشہ ، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے واضح کر دیا 

May 22, 2023 | 22:55:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے 80 فیصد گرفتاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ 80 یا 100 فیصد چانسز کی بات نہیں ہوتی قانون نے اپنا راستہ لینا ہوتا ہے ،جن کیسز میں عمران کی ضمانت ہوئی ہے ان کیسز میں عدالت کا احترام کیا جائے گا ۔
24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ قابل دست اندازی پولیس کیسز ہیں ان میں عمران کی گرفتاری ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں اضافہ، اہم وکٹ گرا دی
وفاقی وزیر داخلہ نے پرویز الٰہی کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ چودھری شجاعت حسین ان کے بھائی ہیں بزرگ ہیں انہوں نے چودھری شجاعت کے ساتھ زیادتی کی ہے ،چودھری پرویز الہی کو شجاعت حسین صاحب کے پاس آنا چاہئے اور اپنے کئے پر معافی بھی مانگنی چاہئے، ان کاکہناتھا کہ یہ حکومت اپنی مدت مکمل کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، اہم رہنما کوپھر سے گرفتار کرلیاگیا