(24 نیوز)پنجاب انتخابات فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ دوپہر سوا بارہ بجے سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر خصوصی بنچ کا حصہ ہونگے۔
14 مئی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی،وفاق اور پنجاب حکومت نظرثانی کیس میں جواب جمع کرا چکے،وفاق اور پنجاب حکومت نے بھی سپریم کورٹ سے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق رکن قومی اسمبلی نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں