سی ٹی ڈی کراچی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

May 22, 2023 | 23:58:PM

(24 نیوز)سی ٹی ڈی کراچی کو کلفٹن اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشن کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم سندھو دیش ریوولشنری آرمی ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا،گرفتار دہشت گرد کی شناخت ممتاز علی ولد اعجاز النبی سومرو کے نام سے ہوئی ہے ،دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد آئی ای ڈی ریموٹ کنٹرول بم مکمل تیار شدہ برآمدہوا ہے۔
ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایس آر اے کمانڈر اصغر شاہ عرف سجاد شاہ کے کہنے پر شاہنواز بھٹو نے مجھے دو کراچی میں دو ٹارگٹ دیئے،پہلا ٹارگیٹ چائنہ ٹاؤن ریسٹورنٹ کلفٹن اور دوسرا سی پیک ابراہیم حیدری پروجیکٹ جہاں چائنیز کام کرتے ہیں ان کو ٹارگٹ کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو گرفتاری کا خدشہ ، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے واضح کر دیا
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد اپنے ٹارگٹ چائنا ٹاؤن ریسٹورنٹ کی طرف ایک عدد آئی ای ڈی بم ریموٹ کنٹرول بلاسٹ کرنے جارہا تھا،بمقام نوسیر و نجی پارک کلفٹن کراچی نزد چائنا ٹاؤن ریسٹورنٹ کے قریب ہی پولیس نے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ۔
دہشت گرد کے قبضے سے آئی ای ڈی بم ریموٹ کنٹرول ایک سیاہ سفری بیگ سے برآمد ہواپولیس نے چائنا ٹاؤن ریسٹورنٹ کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ سی ٹی ڈی آپریشن کے ساتھ مل کر ناکام بنا دیا،ملزم سے تفتیش جاری ہے اورمزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی ، سابق رکن قومی اسمبلی نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

مزیدخبریں