بادل برسیں گے یا سورج آگ برسائےگا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی ،فاطمہ عارف، دانیال سید،عا مر بھٹی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی، درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کردی جبکہ بارش کی کوامکان ظاہر نہیں کیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں ہیٹ ویو کی شدید لہر جاری ہے، ڈی جی محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیٹ ویو کی وجہ سے رات کا درجہ حرارت بھی بڑھ چکا ہے،رات کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اس وقت دن کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،کراچی میں سمندری ہواؤں کی وجہ سے موسم کچھ بہتر ہو جاتا ہے جبکہ 27 مئی تک درجہ حرارت زیادہ رہیں گے،انسان، جانور سب اس سے بہت متاثر ہو رہے ہیں۔
ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کی اس شدت سے بچا جا سکتا ہے،4 سے 5 ڈگری کا اضافہ ہوتا تو گرمی بڑھتی ہے 6 سے 8 ڈگری یا زیادہ ہو تو ہیٹ ویو میں تبدیل ہو جاتا ہے ،گرمی کی اس شدت میں پانی کا استعمال بڑھا لینا چاہیے ،سر ڈھانپ لینا چاہیے، ڈھیلے ملبوسات پہنے چاہیے ، انہوں نے مزید کہا کہ لو پریشر ایریا میں شام میں جھکڑ چل سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں گرمی کی لہر برقرار، شہری نڈھال ہوگئے ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ ،زیادہ سے زیادہ 43ڈگری تک جانے کا امکان جبکہ آئندہ ہفتے تک بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق۱ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 182ریکارڈ،ڈی ایچ اے 337،زکی فارمز میں 233 ریکارڈ،یو ایس قونصلیٹ215 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں شرح 182 ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون مئیر جاسوس نکلیں
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قایئد میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری، زیادہ سےزیادہ37 سے 39ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،سمندری ہواؤں میں کمی اور ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کے باعث دوپہر میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جائے گا ۔
دوسری جانب رحیم یار خان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ،درجہ حرارت 30سینٹی گریڈریکارڈ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری تک جائے گا،جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
جیکب آباد میں سورج سوا نیزے پر آگیا،درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،49سینٹی گریڈ سے اوپر جانےکا امکان ہے،شدید گرمی میں شہری علاقوں میں 12اور دیہی علاقوں میں 18گھنٹے سے زائد تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔