(شہزاد خان)تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں آٹا سستا جبکہ یوٹیلٹی سٹوروں پر مہنگا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں 20 کلو کا تھیلا 1700 سے 1800 جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر عام صارفین کیلئے 1500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
چند روز قبل یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے آٹا سستا کرنے کی بجائے 120 روپے فی تھیلا مہنگا کیاتھا،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کو بدستور10 کلو آٹا648 روپے میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی 8 روپے فی یونٹ کم؟
صارفین نےیوٹیلٹی سٹوروں پر عام صارفین کیلئے آٹے کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھری گندم 3500 روپے من مل رہی یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹا مہنگا کیوں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کابڑا فیصلہ، قربانی کے جانوروں خریدنے والوں کیلئے خوشخبری