سکیورٹی فورسز نے ایک ماہ میں 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا،آئی ایس پی آر

May 22, 2024 | 11:57:AM

(24نیوز)آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،پاک افغان بارڈراورملحقہ علاقوں میں آپریشن کئے جارہے ہیں۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ایک ماہ میں 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے،افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ دہشت گرد پاک افغان بارڈرسے داخلے کی کوشش کرتے ہیں، پاک افغان بارڈراورملحقہ علاقوں میں آپریشن کئے جارہے ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردسکیورٹی فورسزاورمعصوم شہریوں کونشانہ بناتے ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کامزید کہنا ہے کہ بلوچستان سمبازاعلاقے میں 21اپریل سے آپریشنز جاری ہیں، آپریشن کے دوران 14مئی کوخفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا، میجربابراسی آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہواتھا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا تھاکہ ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کیا گیا تھا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں