سینیٹ اجلاس:ریلوے غریب کی سواری ہے اس کو بہتر بنانا ہے،اعظم نذیر تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان )سینیٹ اجلاس میں پاکستان ریلویز پر بحث،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ریلوے غریب کی سواری ہے اس کو بہتر بنانا ہے، کرپشن پر کارروائی سے گذشتہ سال ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔ریلوے کا قلمدان وزیر اعظم کے پاس ہےان کی عدم موجودگی میں ان کی نمائندگی کر رہا ہوں۔
سینیٹ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے جس میں سینیٹر شہادت اعوان وزارت ریلویز کے جب تک وزیر نہیں آتے تب تک سوالات موخر کردئیے جائیں،اتنے لوگ 65 کی جنگ میں نہیں مرے جتنے ٹرین حادثات میں جاں بحق ہوئے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب میں کہا کہ2019 میں 159 حادثات ہوئے، 2022 میں62 حادثات ہوئے،حادثات میں کمی آئی ہے،ریلویز کا قلمدان وزیر اعظم کے پاس ہے ان کی جگہ میں جواب دوں گا۔
وزیر قانون نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آج ایرانی صدر کی تدفین کےلئے تہران جارہے ہیں،ریلوے کا 80 فیصد بجٹ ریلوے کے ملازمین کو لگ جاتا ہے،باقی 20 فیصد بجٹ سے ریلوے کا آپریشن چلتا ہے،پنشن ریلوے کےلئے سب سے بڑا چیلنج ہے،کرپشن پر کاروائی سے گذشتہ سال ریلوے آپریشنز سے آمدنی کئی برسوں سے زیادہ ہوئی ہے۔
ضرورپڑھیں:کرغزستان معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا اعلان
سینیٹر شہادت اعوان بولے کہ ریلوے میں کرپشن سے متعلق معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے، ریلوے میں کرپشن سے متعلق سوال قائمہ کمیٹی کو ریفر کردیا گیا۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یہاں مینڈیٹ چوری ہوجاتا ہے آپ ریلوے میں چوری کی بات کررہے ہیں،ریلوے میں خسارہ کا زمہ دار کون ہے؟
وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں رائل پام سمیت ریلوے کی قیمتی اراضی کی غلط ڈیل کی گئی،ریلوے نے دس سال میں اصلاحات سے 251 فیصد آمدنی میں اضافہ کیا،ہم کہتے ہیں حکومتیں کاروبار نہ کریں،برٹش ریلویز نے اپنا 90 فیصد بزنس پرائیوٹائز کیا ہوا ہے،ریلوے کے اخراجات میں کمی پر کام ہورہا ہے،ریلوے قومی ادارہ ہے ٹرین غریب کی سواری ہے ہم سب نے اسے بہتر بنانا ہے۔