آئین کے بنانے والے ننگے پاؤں مزار قائد پر آتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

May 22, 2024 | 14:26:PM

(24نیوز) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں مسائل ضرور ہیں، پاکستان میں 65 فیصد نوجوان ہیں، ہمارے لیڈر بلاول بھٹو بھی نوجوان ہیں ، ہم حکومت کے ساتھ ملکر پاکستان کے مسائل حل کررہے ہیں۔

 کراچی میں مزار قائد پر حاضری  کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ آج مزار قائد پر حاضری دینے آیا ہوں، میں پہلے ان کی قبر پر نہیں گیا تھا، میں آج بیسمنٹ میں ان کی قبر پر بھی گیا، میں ایک بار وزیر بھی تھا تو مزار قائد کی تزئین و آرائش میرے ذمے تھے،انہوں نے کہا کہ آئین کے بنانے والے ننگے پاؤں مزار قائد آئے تھے، قائد اعظم سے لوگ پوچھتے تھے آپ ملتان کیوں نہیں جاتے ہیں تو وہ میرے والد کے بارے میں کہتے تھے وہاں گیلانی موجود ہے۔

قائم مقام صدر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک کمیٹی بنائی تھی، مجھے یاد ہے اس وقت شاہ محمود قریشی بھی تھے اور لوگ بھی تھے ہم نے اس وقت انہیں انتخابات کی تاریخ دے دی تھی، پھر انہوں نے کہا ہم پوچھ کر بتائیں گے، میں نے اس وقت انکو کہا کہ آپ نے کے پی اور پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی ہمارے ملک میں اگر قتل بھی ہو جائے تو ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا، بی بی شہید نے بھی کبھی مذاکرات کا راستہ نہیں چھوڑا،ہماری کوشش ہے کہ ملک کو مسائل سے باہر نکالیں۔
 

مزیدخبریں