صدر ابراہیم رئیسی نے مجھے تہران آنے کی دعوت دی تھی، گورنر سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی نے مجھے تہران آنے کی دعوت دی تھی۔
کامران خان ٹیسوری کی اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے دورہ کیا، ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے ان کا استقبال کیا،گورنر سندھ نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس حادثے پر پوری پاکستانی قوم افسردہ ہے، صدرابراہیم رئیسی کو اعزازی ڈگری دینا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کابڑا فیصلہ، قربانی کے جانوروں خریدنے والوں کیلئے خوشخبری