وزیر اعلیٰ مریم نواز نےجیلوں کے نظام میں اصلاحات کا جامع پلان طلب کرلیا

May 22, 2024 | 17:49:PM

(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نےصوبہ بھر کی جیلوں کے نظام میں اصلاحات کےلئے جامع پلان طلب کر لیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر  مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے  ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل، آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جیلوں کے نظام میں اصلاحات کا جامع پلان طلب کر تے ہوئےفیصل آباد اور راولپنڈی میں ویمن جیلوں کے قیام کی اصولی منظوری دی، اجلاس میں جیلوں میں بند جرائم پیشہ افراد کےممکنہ بیرونی رابطوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔

انہوں نے پنجاب بھر کے بخشی خانوں اور لاک اپس کی ری ویمپنگ کے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے نئی جیلیں کو شہروں سے باہر قائم کرنے اور جیلوں کی سائبر سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل 

مزیدخبریں