بنوں: نامعلوم افرد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، خاتون زخمی

May 22, 2024 | 18:26:PM
بنوں: نامعلوم افرد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، خاتون زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالقیوم وزیر) صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں ٹانچی بازار کے قریب فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں ٹانچی بازار کے قریب واقع قادری سٹریٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے روپوشی ختم کردی