ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل 

May 22, 2024 | 18:49:PM

(جمال الدین جمالی)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وکیل ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہناتھا کہ گزشتہ روز سے جیل میں طبیعت انتہائی خراب ہونے کے باوجود علاج کی سہولت نہیں دی گئی،جیل سیل میں گرمی کی شدت اور خراب پانی پینے کی وجہ سے کل دوپہر سے طبیعت خراب تھی۔

وکیل ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ کل سے لگاتار قے اور پیٹ خراب ہو نے کے باوجود علاج کی سہولت نہیں دی گئی،آج بے ہوش ہونے پر ایمبولینس میں جیل سے سروسز ہسپتال لایا گیا ہے۔وکیل کاکہنا تھا کہ ڈائریا یا گیسٹرو کی علامات ہیں، دعا کی درخواست ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بجلی کتنے روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان؟ مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر

مزیدخبریں