اقوام متحدہ کے 5 رکنی وفد کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات ، رؤف حسن کی خیریت دریافت کی

May 22, 2024 | 19:06:PM

(طیب سیف) اقوام متحدہ کے 5 رکنی وفد نے تحریکِ انصاف کے سنٹرل سیکریٹریٹ میں پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کی اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی خیریت دریافت کی۔

اقوام متحدہ کے وفد نے پی ٹی آئی سنٹرل سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، اقوام متحدہ کے 5 رکنی وفد نے رؤف حسن اور پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کی، ملاقات چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سیکریٹری جنرل عمر ایوب، خالد خورشید اور دیگر رہنما شریک تھے۔

 یہ بھی پڑھیں: ہزاروں کی تعداد میں نان فائلرز کی سمیں بند

اقوام متحدہ کے وفد نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کی خیریت معلوم کی، یو این وفد میں 3 لوگ نیویارک  اور 2 اسلام آباد آفس سے تھے۔

مزیدخبریں