کرپشن میں ملوث ایف آئی اے کے 2 اہلکار گرفتار

May 22, 2024 | 21:49:PM
 کرپشن میں ملوث ایف آئی اے کے 2 اہلکار گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی(ایف آئی اے)  نے ادارے  میں خود احتسابی پر عمل درآمد کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث 2 اہلکاروں کو گرفتارکرلیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی نے  اختیارات سے تجاوز اور کرپشن ثابت ہونے پر2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ اہلکاروں کو معطل کر کےحراست میں بھی لے لیا گیا،مقدمے میں کانسٹیبل بلال اعوان اور عاقب محمود نامزد ہے  ،دونوں ملزمان اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،مقدمے میں نامزد ایجنٹ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا،کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں 4 جولائی کو الیکشن کرانے کا اعلان