صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے ایک وزارت واپس لے لی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب کے وزیر قانون راجا بشارت سے سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا قلم دان واپس لے لیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا قلم دان واپس لے لیا گیاہے اور وزارت قانون کے ساتھ کوآپپریٹوز کی وزارت کا قلم دن سونپ دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت کے پاس قانون کے ساتھ ساتھ وزارت سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا بھی قلمدان تھا جسے واپس لیکر سوشل ویلفیئر اوربیت المال کی وزارت بھی دے دی گئی ہے۔راجہ بشارت اس سے قبل سابقہ دور حکومت میں بھی ق لیگ کی جانب سے وزیر رہ چکے ہیں اور انکا عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے جس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔