کمسن حذیفہ کا زیادتی کے بعد قتل، ملزم کو سزائے موت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب کے شہر اٹک کی عدالت نے کمسن طالبعلم کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق اٹک کی ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹرساجدہ چودھری نےحذیفہ قتل کافیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم عبدالحئی کو7 سال قید بامشقت، عمر قید اور سزائے موت سنا دی۔ملزم عبدالحئی نےگزشتہ سال 6 سالہ حذیفہ کو زیادتی کے بعدقتل کر دیا تھا۔ملزم کےخلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ فتح جنگ میں مقدمات درج تھے۔معصوم طالبعلم کے سفاکانہ قتل کے خلاف فتح جنگ میں شدید احتجاج کیا گیا اور ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔اسکول کے بچوں نے بھی ساتھی طالبعلم کے قتل پر احتجاجی ریلی نکالی تھی۔
تین روز قبل راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ڈارک ویب چلانے والے ملزم سہیل ایاز کو جرم ثابت ہونے پر 3 بار سزائے موت، 3 بار عمر قید اور 6 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی، ملزم کے ساتھی خرم کو 7 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔