کورونا کی تشخیص کیلئے ایکسرے مشین ’کووریڈ‘ تیار 

Nov 22, 2020 | 10:13:AM
 کورونا کی تشخیص کیلئے ایکسرے مشین ’کووریڈ‘ تیار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی سائنسدانوں اور نیکاپ نے کورونا کی تشخیص کے لئے ایکسرے مشین ’کووریڈ‘ تیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سائنس ڈپلومیسی پاکستان کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)  نے کورونا کی تشخیص کے لئے ’کووریڈ‘ سافٹ وئیر کی منظوری دے دی ہے۔سائنس ڈپلومیسی پاکستان کا کہنا ہے کہ جدید سافٹ وئیر ایکسرے کی مدد سے کورونا کی تشخیص کرےگا، کووریڈ ایک منٹ سے کم وقت میں 90 فیصد درستی کے ساتھ نتائج دیتا ہے۔کورونا کی تشخیص کا سافٹ وئیر’کووریڈ‘ بنانے پر نیکاپ اور پاکستانی سائنسدانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سائنس ڈپلومیسی کے مطابق پاکستان یہ ٹیکنالوجی دیگر ممالک سے شیئر کرنے کے لئے تیار ہے، یہ قیمت سے متعلق مؤثر اور دنیا بھر میں باآسانی دستیاب آلہ بن سکتا ہے۔