دلہن نے خودکشی کرلی

Nov 22, 2020 | 10:25:AM
 دلہن نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ضلع ڈیرہ غازی خان میں نوبیاہتا دلہن نے شادی کے دو روز بعد خودکشی کرلی۔ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی میں نوبیاہتا دلہن نے شادی کے دو روز بعد ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق 20 سالہ دلہن کی 2 دن پہلے پرویز نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی پنجاب کے ضلع اوچ شریف میں شوہر نے دلہن کو قتل کرکے اپنی گردن کاٹ لی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ اوچ شریف میں حق مہر کا قیمتی پلاٹ واپس نہ کرنے پر جھگڑا ہوا خاوند نے نئی نویلی دلہن کو قتل کرکے تیز دھار آلے سے اپنی گردن کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی شوہراجمل کو طبی امداد کے لئےہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مقتولہ نصرت کی شادی 4 ماہ قبل ہوئی تھی۔