ترکی اور سعودیہ تنازع ختم ہونے کے قریب؟؟؟

Nov 22, 2020 | 10:25:AM
ترکی اور سعودیہ تنازع ختم ہونے کے قریب؟؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ترک  صدر رجب طیب اردوان اور سعودی فرمانروا  شاہ سلمان کے درمیان جی20سمٹ کے دوران  ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے آپسی تنازعات ختم کرتے ہوئے التوا کا شکار معاہدے ازسرنو تشکیل دینے کی رضامندی ظاہر کردی ہے

تفصیلات کے مطابق  صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد  ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی جو بتدریج ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ترکی کے صدر طیب اردوان نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔یہ فون   کال جی 20کی سمٹ کے دوران کی گئی جس کی میزبانی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب سے کی جا رہی ہے۔دونوں مملکت کے سربراہان نے جی 20سمٹ کے موضوع پر اظہار خال کرنے کے بعد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور آپسی تعلق کی بہتری کے موضوع پر گفتگو کی۔طیب ایردوگان اور شاہ سلمان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ڈائیلاگ کے سلسلے کو روکنا نہیں چاہیے اور بات چیت کے ذریعے سبھی مسائل کو حل کرنا چاہیے۔ 

  

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی تنازعات ہیں وہ بات چیت کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ انقرہ اور ریاض کے درمیان ایک نہیں کئی تنازعات ہیں جن میں سے شام اور لبان کی پالیسی سرفہرست ہے۔تاہم ان دونوں علاقائی مملکتوں کے درمیان حالات سب سے زیادہ کشیدہ جمال خاشقجی کے ترکی میں واقع سعودی سفارتخانے میں ہونے والے بہیمانہ قتل کے بعد سے خراب ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ دراڑ آ گئی تھی۔