سکولوں کی بندش کیخلاف خواتین اساتذہ سڑکوں پر نکل آئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سکولوں کی بندش کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کی خواتین اساتذہ کی جانب سے راولپنڈی میں ریلی نکالی گئی۔ این سی او سی کے اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کے مؤقف کو سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سکولوں کی بندش کے خلاف خواتین اساتذہ سڑکوں پر نکل آئیں۔خواتین اساتذہ نے راولپنڈی میں ریلی نکالی۔اس موقع پر خواتین اساتذہ نے کہا کہ سکولوں کی بندش سے سینکڑوں ٹیچرز کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے، چنانچہ کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل کرنے والے سکولوں میں تعلیمی عمل جاری رکھنے دیا جائے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، جن شہروں میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ان میں لاہور، راولپنڈی، بھکر، بہاولپور اور ملتان شامل ہیں۔